مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے تہران میں پاکستان کے سفیر کو طلب کرکے ایران کے سرحدی محافظوں پر پاکستانی سرحد سے دہشت گردوں کے حملے پر شدید اعتراض کیا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کہا کہ وزارت خارجہ کے مغربی ایشیاء کے ڈائریکٹر نے پاکستانی سفیر کو وزارت خارجہ میں طلب کیا اور ایران کا اعتراض پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت پاکستان کی سرحد کے اندر موجود دہشت گردوں کے خلاف سخت اور ٹھوس کارروائی کرنی چآہیے اور انھیں پاکستانی سرزمین کو ایران کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیدی چاہیے اور اپنے سابقہ وعدوں پر عمل کرنا چاہیے۔ ترجمان نے کہا کہ ایران سے ملحقہ پاکستان کی سرحد پر دہشت گردوں کی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گیا ہے اور پاکستان کو چاہیے کہ وہ ایران کی سرحد سے ملحقہ پاکستانی علاقوں میں ٹھوس اقدامات عمل میں لائے۔
پاکستانی سفیر نے ایران کے 9 سرحدی محافظوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایران کے اعتراض کو فوری طور پر پاکستانی حکومت کو منتقل کریں گے۔ پاکستانی سفیر نے کہا کہ وہابی دہشت گردوں کودونوں ممالک کے تعلقات خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
آپ کا تبصرہ